بھارتی نوجوان نے صحافی کے سامنے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھارتی صحافی نوجوان کو پاکستان مخالف بیان دینے پر مجبور کرتا ہے لیکن وہ نوجوان انکار کردیتا ہے جس پر صحافی کہتا ہے کہ آپ بھارت میں رہتے ہوئے پاکستان کا دفاع کر رہے ہیں آپ کو ذرا بھی شرم نہیں آ رہی۔
نوجوان نے بھارتی صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’نہیں، مجھے شرم نہیں آرہی لیکن آپ جو خبر بنا رہے ہیں آپ کو شرم نہیں آرہی؟‘
An Indian boy said “Pakistan Zindabad”. 😎 pic.twitter.com/1oGC3SPeVf
— Jalaad 🔥 حمزہ (@SaithHamzamir) April 26, 2025
نوجوان کا کہنا تھا کہ آپ ہندو اور مسلمانوں کے بارے میں جھوٹی خبریں بنا کر پھیلا رہے ہیں اور یہ بتائیں کہ بھارت کا دفاع کیوں کرنا ہے؟ پاکستان میں بھی ہندو اور مسلمان دونوں رہتے ہیں اور ہندوستان میں بھی تو پھر کیوں ختم کرنا ہے؟
بھارتی صحافی نے پاکستان کا دفاع کرنے والے نوجوان سے پوچھا کہ آپ کا نام کیا ہے اور آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟ جس پر نوجوان نے جواب دیا کہ اس کا نام محمد کیف ہے اور اس کا تعلق بہار سے ہے۔
صحافی نے بھارتی نوجوان سے پوچھا کہ کیا پاکستان کو ختم نہیں کرنا چاہیے جس پر اس نے جواب دیا کہ نہیں۔ نوجوان نے مزید کہا سب انسان ہیں، سب کو زندگی جینے کا پورا حق ہے اور میں اس معاملے میں پاکستان کا دفاع کرتا ہوں۔
ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک انڈین صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اس نوجوان کی عزت کرتا ہوں کم از کم یہ گھاس میں چھپے سانپ کی طرح نہیں ہے۔
I admire that guy, atleast he is not a viper hiding in the grass
— Venkata Siva (@VenkataSiva_64) April 26, 2025
شاہ رخ نامی صارف نے طنزاً لکھا کہ لگتا ہے نوجوان نے آپشنل سبجیکٹ میں مطالعہ پاکستان پڑھا ہے۔
@whyagainfaran Larkay ne optional subject mein Pakistan Studies parhi thi lagta 🤣
— Shahrukh (@entrovertInsaan) April 26, 2025
ایک صارف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان کے بعد ’کوئی بچے کو بچا لے‘۔
Kehta q sharm aye gi 😆aww koi bachay ko bacha lay abb
— an_um ___ yamm ❤ (@kabitobulalo) April 26, 2025
خان صاحب لکھتے ہیں یہ بچہ بہت ہمت والا ہے۔
Wah yar himmatwala Bacha haw
— KhanSahab (@KhanSahab1999) April 27, 2025