بھارتی جارحیت کے جواب میں بھرپور کارروائی کرکے برتری حاصل کرلی، وزیر دفاع خواجہ آصف

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں ہم نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے برتری حاصل کرلی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 جہاز مار گرائے ہیں جبکہ بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے مظرآباد، کوٹلی اور بہاولپور سمیت دیگر علاقوں میں میزائل داغے ہیں، جس کے نتیجے میں معصوم بچی سمیت 8 معصوم شہری شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے شرمناک حملہ کیا گیا ہے جس کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔ بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید جبکہ 33 زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے، احمد پور شرقیہ میں معصوم بچی سمیت 5 پاکستانی شہید ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے مظفرآباد میں مسجد کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک بچی زخمی ہوئی اور مسجد کو نقصان پہنچا، جبکہ کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، اس کے علاوہ مریدکے میں بھی مسجد پر میزائل داغے گئے جس میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہاکہ بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں میں ایک میزائل داغا، جبکہ شکر گڑھ میں ایک ڈسپنسری کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی