وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستان حج مشن مدینہ منورہ کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کی آمد سے قبل تمام سہولیات کی موجودگی کو یقینی بنا رہے ہیں، ڈی جی حج
ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمن، ڈپٹی کوآرڈینیٹرز مدینہ طارق محمود، میجر ڈاکٹر معیز نے جاری حج آپریشن پر بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے حج انتظامات اور میڈیکل سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت ہے کہ عازمین حج کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہر قسم کی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر عازمین حج کی خدمت کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عازمین حج ملکی وقار کا خیال رکھیں اور سعودی قوانین کی پیروی کریں۔
مزید پڑھیے: پاکستانی عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے والی طوافہ کمپنی الراجحی ایکسی لینس ایوارڈ کی حقدار
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ بعض لوگ ملک اور دین دونوں کو بدنام کرتے ہیں اور وہ کیسے مسلمان ہیں جو روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا احترام نہیں کرتے۔
ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمن نے کہا کہ امسال مدینہ منورہ میں 40 فیصد ہوٹل زیرو لائن پر لیے ہیں۔
مزید پڑھیں: سرکاری پروازوں کے ذریعے 14ہزار 670 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے
انہوں نے کہا کہ اس سال کھانے کی شکایات نہیں ہیں اور رواں سال خدمت و سہولت کے نئے معیار بھی قائم کیے گئے ہیں۔