سرکاری پروازوں کے ذریعے 14ہزار 670 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے

اتوار 4 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حج آپریشن 2025 کامیابی سے جاری ہے، سرکاری حج پروازوں کے ذریعے 14 ہزار 670 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق 98 فیصد سرکاری عازمین کرام کے حج ویزے جاری ہوچکے ہیں، بعض نیم خواندہ اور دور دراز علاقوں کے عازمین حج کو بائیو میٹرک کے مسائل درپیش آئے، درست بائیو میٹرک نہ کرنے کے سبب ڈیڑھ فیصد زیر التوا ویزوں کے اجرا پر کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حج آپریشن: کوئٹہ سے 2 پروازیں 300 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ پہنچ گئیں

ترجمان کا کہنا ہے کہ نصف فیصد اغلاط والے ویزوں کا دوبارہ اجرا جلد مکمل ہوجائے گا، وزارت کا حج آئی سیل ایسے عازمین کی معاونت کے لیے مسلسل رابطے میں ہے، ویزہ یا نجی وجوہات کی باعث رہ جانے والے عازمین کو اگلی پروازوں میں بھیجا جارہا ہے۔

وزارت کے حاجی کیمپ  ہفتے کے 7 دن عازمین حج کی سہولت کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔

پاکستانی عازمین حج کی مدینہ منورہ میں آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 60 حج پروازوں کے ذریعے 14  ہزار 670 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں، کل 11 پروازوں کے ذریعے مزید 2500 عازمین کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

ترجمان مذہبی امور کہا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی نسک ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی جاری ہے، پاکستانی عازمین حج نے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے آسانی سے زیارت مکمل کرنے پر انتظامات کی تعریف  کی ہے، پاکستان حج مشن نے مسجد نبوی کے اطراف میں رہائشیں حاصل کی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی عازمین حج کی 13 کیٹرنگ کمپنیوں کے ذریعے پاکستانی ذائقے اور معیار کے مطابق تواضع کی جارہی ہے، مدینہ منورہ پہنچنے والے اولین عازمین حج کے قافلے 7 مئی کو مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، عازمین حج مکہ پہنچ کر پہلا فرض عمرہ ادا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم