وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بھارتی حملوں میں نہ ہونے کے برابر نقصان ہوا اور ہم نے جارحیت کے جواب میں بھارت میں گھس کر مارا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ہم نے پہل نہیں کی لیکن اس بار جارحیت پربھارت میں گھس کر مارا، ان کے اترے چہرے، بیٹھی آوازیں اور ان کا مورال بتا رہا ہے کہ ان کا کتنا نقصان ہوا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے کہا تھا ہم تیار ہیں آزمانا مت۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سفارتی طور پر بہت سے ممالک کے ساتھ انگیج کیا۔
مزید پڑھیے: پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ بندی کی تصدیق کردی
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے پائلٹس میں مہارت ہے اور نہ ان کے ڈرونز کوئی نقصان کرسکے۔