پاکستان سے صرف دہشتگردی اور آزاد کشمیر پر بات ہو سکتی ہے، نریندر مودی

پیر 12 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نے کہا ہے کہ پاکستان سے بات صرف دہشتگردی اور آزاد کشمیر پر ہو سکتی ہے، پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے۔

نریندر مودی پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد آج منظر عام پر آئے اور قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف جو کارروائی کی اس کا کبھی انہوں نے سوچا بھی نہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں وزیر اعظم کا ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا و زخمیوں کے لیے پیکج کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نے کہاکہ آپریشن ’سندور‘ کے ذریعے ہم نے واضح پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت پر حملہ کریں گے تو ہماری طرف سے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیں جواب دینے کے لیے صرف سرحد پر تیاری کی ہوئی تھی لیکن ہم نے ملک کے اندر جا کر کارروائی کی۔

نریندر مودی نے دعویٰ کیاکہ پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ دہشتگردی کی کارروائی نہیں ہوگی، جس پر ہم نے بھی اتفاق کرلیا اور سیز فائر ہوا۔

بھارتی وزیراعظم نے دعویٰ کہاکہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان میں 100 سے زیادہ دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ پہلگام میں دہشتگردوں کی جانب سے جو ظلم کیا گیا اس کے بعد ملک کے علاوہ دنیا بھی خوف میں مبتلا تھی، یہ دہشتگردی کا بدترین چہرہ تھا۔ ہمیں نیوکلیئر طاقت ہونے کی دھمکی نہ دی جائے، اس میں نہیں آئیں گے۔

واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی شب بھارت نے پاکستان کے خلاف جو کارروائیاں کیں اسے آپریشن ’سندور‘ کا نام دیا گیا تھا، جس کے جواب میں پاکستان نے 10 مئی کو آپریشن ’بنیان مرصوص‘ شروع کیا اور بھارت کے اندر جا کر اہداف کو نشانہ بنایا۔

پاکستانی فضائیہ نے اس معرکے میں بھارتی فضائیہ کے 6 جنگی جہازوں کو تباہ کیا، جن میں 3 رافیل جہاز بھی شامل تھے، جو فرانسیسی کمپنی کی جانب سے تیار کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاک فوج نے بھارت کے خلاف شاندار آپریشن، حملوں کی تفصیلات جاری کردیں

پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میدان میں آگئے تھے، جس کے بعد سیز فائر ہوگیا۔ آج وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ اگر بھارت کے ساتھ مذاکرات ہوئے تو پانی، دہشتگردی اور مسئلہ کشمیر پر بات ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp