پاکستان سے شکست: ہندو انتہا پسندوں نے ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کے گھر پر دھاوا بول دیا

بدھ 14 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سے ذلت آمیز شکست پر مشتعل بجرنگ دَل کے انتہا پسندوں نے بھارتی فضائیہ کی ترجمان خاتون ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کے گھر پر حملہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:رافیل جیٹ طیاروں کا تازہ ترین بحران، ڈیسالٹ ایوی ایشن شیئرز کی قیمت میں کمی کا رجحان

پاکستان سے شکست نے مودی حکومت اور ہندو انتہا پسندوں کو مشتعل کیا ہوا ہے، اس کا بڑا مظاہرہ اس وقت ہوا جب بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں نے بھارتی فضائیہ کی ترجمان ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

لکھنؤ میں پیدا ہوئی ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور ان کے شوہر ونگ کمانڈر دنیش سنگھ سبھروال دونوں بھارتی فضائیہ سے وابستہ ہیں۔

تاہم آج  بجرنگ دل کے انتہا پسندوں نے ناصرف ویومیکا سنگھ کے گھر پر ہلا بول دیا، حملہ آور ان کے گھر کا دروازہ توڑ کے اندر داخل ہوگئے اور سامان کو تہس نہس کر دیا، نیز ان کے بوڑھے والدین کو دھمکیاں بھی دیں۔

ویومیکا سنگھ اور ان کے شوہر ونگ کمانڈر دنیش سنگھ سبھروال دونوں بھارتی فضائیہ سے وابستہ ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا کے مطابق حملہ آور انتہا پسند ویومیکا سنگھ کو بیہودہ گالیوں کے ساتھ ساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے تھے۔

انتہا پسندوں کی جانب سے ویو میکا سنگھ پر سکھ ہونے کی بنیاد پر ایئر چیف سے قریب ہونے کا الزام بھی لگایا جاتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کے بارے میں عوامی رائے کیا ہے؟

اس سلسلے میں حیرت ناک پہلو یہ ہے کہ جب ویومیکا سنگھ  کی جانب سے اس واقعے کی اطلاع اپنے اعلیٰ افسران کو دی گئی  تو وہ وہاں کوئی ایکشن لینے کے بجائے چپ سادھ لی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کالج میں دیمک زدہ نقدی اور ’خفیہ کمرہ‘ برآمد، سیاسی پارٹیوں میں کشیدگی

’بیگز کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان نکال لیا گیا‘، لکھنؤ ایئرپورٹ پر حجاج کے ساتھ بڑی چوری

کینیڈا کے کثیر القومی کلچر کو بھارتی ڈانس کلچر کی یلغار کا سامنا، سماجی ماہرین نے خبردار کر دیا

جبری مشقت کے خلاف ناکافی اقدامات: امریکا کی انڈیا سمیت 60 ملکوں پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی تجویز

مہنگائی کے دباؤ میں مزدوروں کو ریلیف دینے کی سفارش، کم از کم تنخواہ میں 12.5 فیصد اضافے کی تجویز

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی