بین الاقوامی شہرت کے حامل برطانوی قانون دان اور امریکا میں قید پاکستانی شہری عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ مودی پروپیگنڈا مشین ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بائیڈن اقتدار کا آخری دن، معافی پانے والے قیدیوں میں عافیہ صدیقی شامل نہیں
اپنے ایک بیان کلائیو اسمتھ نے کہا ہے کہ جس وقت کہا جا رہا تھا کہ بھارتی بحریہ نے کراچی پر حملہ کر دیا ہے اور کراچی کی شاہراہیں و بندرگاہ جل رہی ہیں اس وقت میں ٹی وی پر کراچی کنگز کے ساتھ کرکٹ میچ دیکھ رہا تھا۔

یاد رہے کہ وکیل کلائیو اسمتھ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کے سلسلے میں گزشتہ دنوں پاکستان میں تھے۔
انہوں نے اپنے قیام کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت میں شرکت اور مارگلہ ہوٹل میں عافیہ ’راؤنڈ ٹیبل کانفرنس‘ سے خطاب کیا۔ بعد کراچی میں مصروفیات کے بعد اپنے وطن برطانیہ روانہ ہو گئے۔














