سی ایس ایس امتحان کے لیے امیدواروں کی عمر کی حد میں اضافہ، قومی اسمبلی میں قرارداد کثرت رائے سے منظور

جمعہ 16 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے امتحان کے لیے امیدواروں کی عمر کی حد میں اضافہ کے لیے قرار داد کثرت رائے سے منظور کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس 2023 کے نتائج کا اعلان، پاس طلبا کا تناسب 2.96 فیصد رہا

رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیش کی، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ سی ایس ایس کے امتحان کے لیے اہل امیدواروں کی عمر کی حد میں اضافہ کیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا تھا کہ سی ایس ایس امتحان کے امیدواروں کی عمر کی حد بڑھا کر 35 سال کردی جائے، اور امیدواروں کو 5 امتحانات کے مواقع دیے جائیں۔

قومی اسمبلی میں مذکورہ قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔

یاد رہے کہ یہ قرارداد اس وقت منظور کی گئی ہے جب فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کی طرف سے سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس کے امتحان کے نتائج کا اعلان، سوشل میڈیا پر طلبا کو مبارک باد اور میمز کا سلسلہ جاری

سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان کے نتائج کے مطابق 23  ہزار 100 درخواست دہندگان میں سے صرف 15 ہزار 602 امیدوار تحریری امتحان میں شریک ہوئے، جن میں سے صرف 395 امیدوار پاس ہوئے، یہ کامیابی کی شرح صرف 2.53 فیصد ہے، جو پاکستان میں سرکاری ملازمین کو درپیش دباؤ اور محدود مواقع کی نشاندہی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp