سی ایس ایس 2023 کے نتائج کا اعلان، پاس طلبا کا تناسب 2.96 فیصد رہا

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، جس میں پاس ہونے والے طلبا کا تناسب 2.96 فیصد رہا ہے۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے مطابق تحریری امتحان میں 13,008 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 401 پاس ہوئے ہیں۔

 

اعلان کے بعد تقرری کے لیے جن امیدواروں کی سفارش کی گئی تھی وہ 210 تھے ، ان میں سے 126 مرد اور 84 خواتین امیدوار تھیں۔

سی ایس ایس امتحان 2023 میں عادل ریاض نے پہلی، شہربانو نے دوسری جبکہ اوکاشا ابرار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایف پی ایس سی نے کہا کہ ہر امیدوار کی تفصیلی مارکس شیٹس مناسب وقت میں ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دی جائیں گی۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں کو گریڈ 17 کے افسران کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp