’نووا گروپ‘ پاکستان میں اپنا ریئل اسٹیٹ بزنس پھیلانے کے لیے سرگرم

اتوار 18 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نووا گروپ 1976 سے پاکستان کی ریئل اسٹیٹ بزنس سے جڑا ایک بڑا نام ہے، اب اس گروپ نے باضابطہ طور پر ڈیلرز کی رجسٹریشن کے لیے ملک گیر مہم کا آغاز کردیا ہے، جو ملک میں سب سے زیادہ متحرک اور قابل اعتماد سیلز نیٹ ورکس کی بنیاد رکھنے کے لیے ایک اسٹریٹجک اقدام ہے۔

کئی دہائیوں کے ورثے کے ساتھ گروپ اب پاکستان میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کے لیے کمر بستہ ہے، اس گروپ نے راولپنڈی کی شیرزمان کالونی سے اپنے پراجیکٹ شروع کیے تھے، اور 3 بڑے شہروں میں اپنے پراجیکٹس نیوسٹی، نووا سٹی اسکولز اور نووا سٹی پراجیکٹس پھیلا چکا ہے۔

نووا گروپ کے چیئرمین چوہدری جنید افضل کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں ریئل اسٹیٹ بزنس کو بحال کیا جائے، اس کے لیے ہم طویل مدتی استحکام کے لیے دوبارہ حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب نووا سٹی

 انہوں نے کہا ’اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب نووا سٹی، پشاور ڈویژن میں نووا سٹی اور لاہور کے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں ہمارے کراؤن جیول نووا ون کا دوبارہ آغاز اس سفر کے آغاز کی علامت ہے۔‘

نووا گروپ نے سرمایہ کاری کے بے مثال مواقع اور اسٹیک ہولڈرز کے وسیع پیمانے پر انفرادی گھروں سمیت بڑے پیمانے پر سرمایہ کاروں، بلڈرز اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے موزوں ہاؤسنگ سلوشنز متعارف کرانے کے اپنے منصوبے کا بھی اعلان کیا ہے۔

گروپ کا کہنا ہے کہ ان پیشکشوں کا مقصد مارکیٹ کی بحالی میں اعتماد کو بحال کرنا ہے، گروپ مقامی مہارت اور متعدد بین الاقوامی تعاون کے امتزاج کے ذریعے اپنے منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے لیے متحرک ہے، جو اس وقت ترقی کے مراحل میں ہیں۔

نووا گروپ نے اپنے بزنس کو وسعت دینے کے تناظر میں ڈیلرز کو پیشکش کی ہے کہ وہ اس گروپ کے ساتھ رجسٹرڈ ہوجائیں اور اپنے بزنس کو پھیلانے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار