احد رضا میر اور سجل علی کی طلاق کیوں ہوئی؟ آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی

پیر 19 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آصف رضا میر نے سابقہ بہو اور اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڑے کی طلاق پر مداحوں نے کہا ایسا کیوں ہوا ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ یہ طلاق ہو۔

اداکار آصف رضا میر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ طلاق کی وجہ کچھ بھی ہو سکتی ہے کیونکہ ہم انسان ہیں اور انسانوں کے رشتے بنتے اور ٹوٹتے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کی زندگی رک جاتی ہے اور آپ کچھ اور نہیں کریں گے۔ زندگی میں آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرانے زخموں کو دوبارہ نہ چھیڑا جائے بلکہ انہیں مندمل ہونے دیا جائے اور ہم سب نے یہی کیا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ وہ جلد ہی ایک پراجیکٹ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں اداکارہ سجل علی کے والد کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی اس کاسٹ کا اعلان ہوا سوشل میڈیا پر باتیں شروع ہوگئیں کہ سجل تو میری سابقہ بہو ہیں۔

آصف رضا میر نے کہا کہ سجل اور میں نے فیصلہ کیا کہ ہم پروفیشنل آرٹسٹ ہیں، رشتے ختم ہو سکتے ہیں، مگر احترام باقی رہنا چاہیے۔ دونوں نے پیشہ ور فنکار کے طور پر اس منصوبے پر مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ گزرے ہوئے وقت پر افسوس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

آصف رضا میر نے بتایا کہ وہ جانتے ہیں کہ لوگ سابقہ تعلقات پر بات کرتے ہیں۔ انہوں نے ہم ٹی وی کی بیسویں سالگرہ کے حوالے سے منعقد ہونے والی پر وقار تقریب میں احد اور سجل کو ایک ساتھ دیکھے جانے پر بھی تبصرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا خاندان اتنا سمجھدار ہے کہ ایسی باتوں پر توجہ نہیں دیتا اور نہ ہی یہ چیزیں انہیں پریشان کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی، تاہم مارچ 2022 میں ان کے درمیان طلاق کی خبریں سامنے آئیں۔ تاہم دونوں نے خود طلاق کی خبروں پر تین سال گزر جانے کے باوجود کوئی بات نہیں کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، دونوں ملکوں کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا

کیا پاکستان کے مسائل کا واحد حل ٹیکنوکریٹس ہیں، ماضی میں ٹیکنوکریسی کیوں ناکام رہی؟

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘