پہلی بار پشاور زلمی پلے آف مرحلے سے باہر، جاوید آفریدی نے بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا

پیر 19 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ پشاور زلمی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی جس پر فرنچائز اونر جاوید آفریدی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ اب بڑی تبدیلیاں کرنے جارہے ہیں۔

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 10 میں اپنے 10 میچوں میں سے صرف 4 میں کامیابی حاصل کی اور 8 پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ سے باہر ہوگئی جبکہ اس کا نیٹ رن ریٹ بھی منفی 0.293 رہا۔ اس سے قبل، پشاور زلمی کبھی بھی پلے آف مرحلے سے باہر نہیں ہوئی تھی۔

بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی زلمی کی آخری امید اس وقت دم توڑ گئی جب راولپنڈی میں لاہور قلندرز کے خلاف ایک بارش سے متاثرہ میچ میں انہیں 26 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس شکست پر ٹیم اونر جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مداحوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ دل کو چوٹ پہنچی ہے، لیکن ہم واپس آئیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سیزن کا انجام دل کو چوٹ دیتا ہے، لیکن یہ پلیٹ فارم ہمیشہ سے قومی کرکٹرز کے لیے ایک آغاز رہا ہے۔ انشااللہ، بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں اور ہم نئے جذبے اور عزم کے ساتھ ٹیم کو دوبارہ تشکیل دیں گے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی، جو 2017 کی چیمپیئن اور 4 مرتبہ کی فائنلسٹ رہ چکی ہے، ہمیشہ سے پی ایس ایل کی سب سے مستحکم ٹیموں میں شمار کی جاتی رہی ہے۔ تاہم، اس سال کا مایوس کن نتیجہ ایک نئی سمت کی نشاندہی کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

گوگل جیمنی کی اے آئی تصاویر سے نمایاں واٹر مارک ہٹانے کی سہولت متعارف کرا سکتا ہے

35 برس بعد امریکا میں خسرہ کے کیسز ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی بھی پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کے مداح نکلے

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب