پاکستان کا آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیا جائے گا اس حوالے سے حکومت نے آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانی کرا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ، اکاؤنٹ کھولنے اور گاڑی خریدنے پر پابندی کی تجویز
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس چوروں اور نان فائلرز کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایف بی آر ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ اگلے مالی سال میں نان فائلرز پر گاڑیوں اور جائیداد کی خریداری پر پابندی ہوگی،اگلے مالی سال میں نان فائلرز لین دین کی ٹرانزیکشن نہیں کر سکیں گے جبکہ نئے بجٹ میں نان فائلرز کے لیے آسانی نہیں بلکہ مزید سختی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ، گاڑیوں اور جائیداد کی خریداری ناممکن ہوجائیگی
بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں حکومت پاکستان کی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور اب تک کئی دور ہو چکے ہیں، ٹیکس سسٹم سے نان فائلرز کی کٹیگری ختم کرنے پر کام بھی جاری ہے۔