نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ، گاڑیوں اور جائیداد کی خریداری ناممکن ہوجائیگی

اتوار 27 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں نان فائلرز اب گاڑیوں ور جائیداد نہیں خرید سکیں، جب کہ ٹیکس وصولی کے کسی ہراسان نہیں کیا جائیگا۔

عالمی مالیاتی اداروں کے حکام سے ملاقاتوں کے لیے امریکا کا دورہ کرنے پاکستان کے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں نان فائلرز اب گاڑیوں ور جائیداد نہیں خرید سکیں، جب کہ ٹیکس وصولی کے کسی ہراسان نہیں کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر خزانہ کا دورہ امریکا، پاکستان کی آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر فنڈنگ کی باقاعدہ درخواست

واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مالیاتی ریٹنگ ایجنسیوں کے مطابق پاکستانی معیشت درست سمت پر گامزن ہے۔

محمد اورنگزیب نے پاکستان کے ٹیکس قوانین کے حوالے سے کہا کہ ٹیکس کے لیے کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ نان فائلرز اب پاکستان میں نہ تو گاڑیوں کی خریداری کرسکتے ہیں اور نہ ہی اب ان کے لیے جائیداد کی خریداری ممکن ہے۔

 وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نان فائلرز کے حوالے سے ہمیں قانونی تحفظ کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ہم نان فائلر کی  اصطلاح ہی ختم کررہے ہیں۔

وفاقی وزیرخزانہ کے مطابق امریکا میں شراکت داروں کے ساتھ ہوئی ملاقاتیں نتیجہ خیز رہی ہیں۔ شراکت داروں  کی جانب سے پاکستان میں مہنگائی کا گراف نیچے آںے کو سراہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مختلف کمپنیاں سالانہ 29 ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق تمام مالیاتی ریٹنگ ایجنسیاں یک زبان ہیں کہ پاکستان کی معاشی سمت درست ہے۔

انہوں نے ورلڈ بینک کے حوالے سے کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو قرض نہیں گرانٹ دی جائیگی، جب کہ آئی ایم ایف سے تعمیری رہی ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ اس عزم کا اظہار کیا کہ کوشش ہوگی کہ یہ ہمارا آئی ایم ایف کے ساتھ آخری پروگرام ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہمارے اقدامات کی وجہ سے ملک چھوٹی معیشتیں مستحکم ہو رہی ہیں، تاہم ابھی ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ میں تعیناتی کی تیاری، مراکش کا فوجی و پولیس دستہ اسرائیل پہنچ گیا

حج 2027 رجسٹریشن کو زبردست عوامی پذیرائی، 2 روز میں 51 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

’مولانا کی قدم بوسی کے لیے حاضر ہوتا ہوں‘، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ مکالمہ

آئینی ترمیم سے پہلے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا