چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر کہا ہے کہ یہ اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کہاکہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہدا اور غازیوں کے نام کرتا ہوں۔
انہوں ںے کہاکہ صدر پاکستان، وزیراعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں، یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان۔
انہوں نے کہاکہ یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے، پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں نیویارک ٹائمز نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کو مسلح افواج پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جنرل سیّد عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔