پاکستان سے شکست کا غم، بھارت نے ایک اور پاکستانی سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

بدھ 21 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق سفارتی اہلکار سفارتی عہدے سے متصادم سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت: جاسوسی کے الزام میں 2 افراد گرفتار، پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی اہلکار کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ پاکستانی ناظم الامور کو طلب کرکے ڈی مارش بھی دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے کچھ روز قبل بھی ایک پاکستانی سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

بھارت نے پاکستانی سفارتی اہلکار پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنے ملک کے لیے جاسوسی کررہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کا بھارت کو جواب، ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کی ہدایت

پاکستان نے بھارت کو جواب دیتے ہوئے انڈین ہائی کمیشن اسلام آباد سے ایک سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر واپس بھیج دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp