نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست، سیریز پاکستان کے نام

بدھ 3 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں بھی نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

پاکستان کے 288 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 49.1 اوور میں 261 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا مگر یہ جوڑی زیادہ دیر نہ چل سکی اور پہلی وکٹ 37 رنز پر گر گئی جب فخر زمان 19 رنر بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد امام الحق اور بابر اعظم نے ٹیم کو سہارا دیا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے 108 رنز کی مجموعی شراکت داری قائم کی۔ بابر اعظم 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ امام الحق نے 90 رنز اسکور کیا۔ مڈل آرڈر بیٹر عبداللہ شفیق 19 رنز بنا سکے۔

قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق 90 اور بابر اعظم 54 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔

نیوزی لینڈ کے باؤلر ہنری نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایڈم  2  کو میدان سے باہر بھیجنے میں کامیاب رہے۔

آج کے میچ میں بابر اعظم اور امام الحق نے 108 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام بلنڈل 65، کول میکونچی 64، ٹام لیتھم 45، ول ینگ 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان باؤلرز کی جانب سے شاہین شاہین، نسیم شاہ اور محمد وسیم نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ شہر قائد کراچی میں کھیلا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ٹاس کے بعد اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر حارث رؤف، احسان اللہ اور اسامہ میر کو ڈراپ کیا ہے۔

قومی اسکواڈ

تیسرے ون ڈے میچ میں قومی اسکواڈ میں بابر اعظم، امام الحق، فخر زمان، عبداللہ شفیق، شاداب خان، محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد نواز، وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل تھے۔

کیوی اسکواڈ

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں ول ینگ، ٹام بلنڈل، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، مارک چیمپن، ہینری نکولس، کول میکونچی، ایڈم ملنے، ہینری شپلے، ایش سوڈھی، میٹ ہینری شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp