خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ کس تاریخ کو ملے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اتوار 25 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو عیدالاضحیٰ سے قبل 30 مئی تک تنخواہیں دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فیصلے کے مطابق سرکاری پینشنرز کو بھی پینشن عید سے قبل 30 مئی تک دیے جائیں گے تاکہ عید کے موقع پر بروقت اپنی ضروریات پوری کرسکیں۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون کو اتوار ہونے کی وجہ سے بینک بند رہیں گے اس لیے تنخواہیں اور پینشنز 30 مئی تک جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عید قربان کی آمد: ’اگر مویشی منڈی میں مرغی لے آئیں تو وہ بھی ایک لاکھ کی ہوجائے‘

دوسری طرف، خلائی و بالائی فضائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے فلکیاتی ماڈلز کی بنیاد پر ذوالحجہ 1446 ہجری کے چاند سے متعلق سائنسی تجزیہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ذوالحجہ کا نیا چاند 27 مئی 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق صبح 08 بج کر 02 منٹ پر پیدا ہوگا۔

سائنسدانوں کے مطابق 27 مئی 2025 کو جب سورج غروب ہوگا تو چاند کی عمر قریباً 11 گھنٹے اور 34 منٹ ہوگی۔ تاہم، سائنسی تجزیہ کے مطابق، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی، روشنی اور افق سے فاصلہ اتنا کم ہوگا کہ بہترین موسمی حالات میں بھی ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے ماہرین فلکیات کی پیشگوئی

سپارکو کا کہنا ہے کہ ان سائنسی شواہد کی بنیاد پر یکم ذوالحجہ 29 مئی 2025 کو ہونے کا قوی امکان ہے، جس کے مطابق پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون 2025 بروز ہفتہ منائی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp