عمران خان کے پاس احتجاج کی کال کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا: شیخ رشید

بدھ 3 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس اب احتجاج کی کال کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا مقصد ہے عمران خان کو پکڑیں یا قتل کر دیں۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ بلٹ پروف گاڑی کو نشانہ بنانے والے ہتھیار پکڑے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیرقانونی یا غیر آئینی عمل کی ذمہ دار یہ 13 جماعتیں ہوں گی کیوں کہ آج قوم کے جو جذبات ہیں اس سے قبل نہیں تھے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکمران جو مرضی کر لیں ملک میں انتخابات ہوں گے۔ ایک ماہ سے کہا تھا کہ مذاکرات نہیں ہو رہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتا ہے 3 ججز کو نہیں مانتا جبکہ بلاول بھٹو ججز کو استحقاق کمیٹی میں بلانے کا کہہ رہا ہے مگر جیت آئین کی ہو گی۔ قوم کو چیف جسٹس کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp