پہلگام حملہ انتخابی ڈرامہ، سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے مودی سازش بے نقاب کردی

منگل 27 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ پہلگام اور دیگر حملے دراصل انتخابی فائدے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے منظم کیے گئے ’ڈرامے‘ تھے۔

تازہ انٹرویو میں یشونت سنہا نے کہا کہ مودی سرکار نے قومی سلامتی جیسے حساس معاملات کو بارہا سیاسی مفاد کے لیے استعمال کیا۔ ان کے مطابق پہلگام اور پلوامہ جیسے حملے ہمیشہ انتخابات کے قریب ہی کیوں ہوتے ہیں، یہ سوال بھارت کے ہر سنجیدہ شہری کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔

یشونت سنہا کا کہنا تھا کہ یہ حملہ دراصل بہار کے انتخابات جیتنے کی غرض سے رچایا گیا ڈرامہ ہے۔ ماضی میں بھی ایسا ہوا، پلوامہ میں دہشتگردی انتخابات سے پہلے ہوئی، مودی نے اس کا بھرپور سیاسی فائدہ اٹھایا، اڑی حملے کے بعد سرجیکل اسٹرائیک کی گئی جسے انتخابی مہم کا حصہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: پہلگام ڈراما کامیاب کرنے کے لیے مودی نے کیا اقدامات کیے، گھر کے بھیدی نے بتادیا

انہوں نے کہا کہ مودی نے پلوامہ کے ’شہدا‘ کے نام پر انتخابی جلسوں میں ووٹ مانگے، اور ہر بار قومی سلامتی کے ایشوز کو سیاسی سرمایہ میں تبدیل کیا۔ دوسری جانب دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کے پس منظر میں مودی حکومت کا اصل ایجنڈا الیکشن جیتنا تھا، نہ کہ پاکستان سے بات چیت یا امن عمل کو آگے بڑھانا۔

ماہرین کے مطابق، مودی حکومت نے سیزفائر کے بعد مذاکرات کے بجائے انتخابی حکمت عملی پر توجہ مرکوز رکھی۔ دفاعی تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ مودی کی ناقص اور جارحانہ پالیسیوں کے سبب بھارت خطے میں سفارتی طور پر تنہا ہوتا جا رہا ہے۔
سابق وزیر خارجہ کے بیانات نے بھارتی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے اور مودی حکومت کی پالیسیوں پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

مریم نواز کا ایک اور سنگ میل، موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا افتتاح

فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگراں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟