پہلگام ڈراما کامیاب کرنے کے لیے مودی نے کیا اقدامات کیے، گھر کے بھیدی نے بتادیا

جمعرات 15 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مودی کے  پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سابق بھارتی فوجی نے دھماکہ خیز انکشافات کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کی تحقیقات سے قبل بھارت پاکستان پر حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب

ذرائع کے مطابق جعلی پہلگام حملے کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر جس کے باعث مودی پر تنقید کے وار کا آغاز ہوگیا ہے کیوں کہ ایک سابق بھارتی فوج کے اہلکار نے مودی کے فالس فلیگ ڈراموں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

یاد رہے کہ مودی حکومت نے 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کا ذمے دار پاکستان کو قرار دیتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحیت کا آغاز کردیا تھا جس پر پاکستان کی جانب سے معرکہ حق اور اس کے اہم حصے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا گیا جس نے دشمن کے دانت کھٹے کردیے۔

مزید پڑھیے: پہلگام حملہ: بھارت کی سفارتی تنہائی، پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر تسلیم

پاکستان کی جانب سے بڑے تحمل کے بعد ٹھوک بجا کر جواب سے بھارت اور اس کی افواج کو منہ کی کھانی پڑی اور اب دشمن کی جانب سے جنگ سے ہاتھ اٹھاتے ہوئے امریکا سے ثالثی کی درخواست کی گئی ہے۔

مودی کو کھری کھری سناتے ہوئے سابق بھارتی فوجی نے انکشاف کیا کہ اس نے 18 سال بھارتی فوج میں خدمات انجام دیں اور پہلگام میں بھی تعینات رہا۔

سابق فوجی کا کہنا ہے کہ پہلگام میں آرمی، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کی 3 چیک  پوسٹیں  ہوتی تھیں اور  بغیر مکمل تفتیش وہاں کسی کا داخلہ ناممکن تھا۔

اہلکار نے کہا کہ فوجی بھی تلاشی کے بغیر داخل نہیں ہو سکتے تھے اور سیکیورٹی فول پروف تھی۔

چیک پوسٹس ختم کیسے ہوئیں؟

سابق فوجی اہلکار نے کہا کہ امیت شاہ نے ایک ہفتہ قبل اچانک دورے کے بعد تمام چیک پوسٹیں ختم کرنے کا حکم دیا جس کے محض ایک ہفتے بعد  پہلگام حملہ ہو گیا، کیا یہ محض اتفاق ہوسکتا ہے۔

اہلکار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کی پشت پناہی مودی اور امیت شاہ کرتے ہیں اور یہ دونوں اور آر ایس ایس پہلگام جیسے جعلی حملوں کے اصل ماسٹر مائنڈز ہیں۔

مزید پڑھیں: معرکہ بنیان مرصوص کی تکمیل پر آئی ایس پی آر کی جانب سے خصوصی نغمہ جاری

دفاعی ماہرین  کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی کے انکشافات نے مودی کے فالس فلیگ نیٹ ورک کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار انتخابی فائدے کے لیے ملک کو خون میں نہلانے سے بھی گریز نہیں کرتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ