بھنڈی غذائی اجزا سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس میں پیکٹین موجود ہوتا ہے۔ یہ فائبر ہے جو خون میں کولیسٹرول کو کم کر سکتا ہے۔
بھنڈی میں وٹامن اے، کے ، سی اور بی سکس پائے جاتے ہیں۔ بھنڈی کا استعمال دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
بھنڈی سے ذیابیطس، کینسر اور گردوں کی خرابی جیسی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔ اس لیے آپ بھی بھنڈی کا استعمال باقاعدگی سے کریں اور ان بیماریوں سے محفوظ رہیں۔
دہی والی مصالحے دار بھنڈی بنانے کے لیے کون کون سے اجزا درکار ہوتے اور اس کے بنانے کا طریقہ کیا ہے، آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں:
بھنڈی بھوننے کے لیے اجزا
بھنڈی۔۔۔۔۔آدھا کلو
سبزمرچ۔۔۔۔۔2عدد(درمیان میں سے کاٹ کر 2ٹکڑوں میں تقسیم کر لیں)
دیگی لال مرچ پاؤڈر۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
ہلدی پاؤڈر۔۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
خشک دھنیا پاؤڈر۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
سرسوں کا تیل۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
تیل۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
نمک۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
ٹماٹر۔۔۔۔۔1عدد(درمیانے سائز کا کٹا ہوا)
دہی کا مکسچر بنانے کے لیے اجزا
دہی۔۔۔۔۔ ایک کپ
ہلدی۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
دیگی لال مرچ پاؤڈر۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
خشک دھنیا پاؤڈر۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
سرسوں کا تیل۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
بیسن۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
ادرک اور سبز مرچ کے پیسٹ کے لیے اجزا
ادرک۔۔۔۔۔ ایک انچ
سبز مرچ۔۔۔۔۔2سبز مرچیں
نمک۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
گریوی کے لیے اجزا
سرسوں کا تیل۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
تیل۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
ثابت زیرہ۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
میتھی دانہ۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
خشک دھنیا۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
تیار کیا ہوا ادرک لہسن کا پیسٹ
تیار کیا ہوا دہی کا مکسچر
چند تازہ میتھی کے پتے
پانی۔۔۔۔۔آدھا کپ
چینی۔۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
بھونی ہوئی بھنڈی
تڑکا کے لیے اجزا
تیل۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
گھی۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
کاجو۔۔۔۔۔5سے 6عدد
کشمش۔۔۔۔۔5سے 6عدد
ثابت لا مرچ۔۔۔۔۔3سے4عدد
خشک دھنیا۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ(کُٹا ہوا)
بھنڈی بھوننے کا طریقہ
1۔ایک برتن میں بھنڈی، سبز مرچ،نمک حسب ذائقہ، دیگی لال مرچ پاؤڈر، ہلدی اور دھنیا پاؤڈر ڈالیں۔
2۔تیل، سرسوں کا تیل، نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
3۔اب درمیانی آنچ پر ایک کڑاہی کو گرم کریں، بھنڈی اس میں ڈال دیں اور بھنڈی کو بھون لیں۔
4۔اب اس میں ٹماٹر ڈالیں اور ایک منٹ تک بھونیں۔
دہی کا پیسٹ بنانے کا طریقہ
1۔دہی میں ہلدی، نمک حسب ذائقہ لال مرچ پاؤڈر اور خشک دھنیا پاؤڈر شامل کر لیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔
2۔اب دہی میں سرسوں کا تیل اور بیسن ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
ادرک ہری مرچ پیسٹ بنانے کا طریقہ
ادرک ،ہری مرچ اور حسب ذائقہ نمک ڈال کرکوٹ لیں۔ یہ پیسٹ زیادہ پتلا نہ بنائیں بلکہ ان چیزوں کو موٹا موٹا کوٹ لیں۔
گریوی بنانے کا طریقہ
1۔ایک کڑاہی میں تیل اور سرسوں کا تیل گرم کریں۔اس میں زیرہ،سونف اور دھنیا ڈال دیں۔
2۔اب اس میں تیار شدہ ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
3۔دہی کا مکسچر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی آنچ پر 2سے 3منٹ تک پکائیں۔اب اس میں میتھی کے چند پتےاور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
4۔اب چینی،تلی ہوئی بھنڈی اور ٹماٹر ڈال دیں۔
تڑکا بنانے کا طریقہ
1۔ایک برتن میں تیل اور گھی گرم کرلیں۔اب اس میں کاجو،کشمش اور ثابت لال مرچ ڈال کر ہلکا سنہری ہونے تک فرائی کریں۔
2۔بھنڈی پر تیار شدہ تڑکا ڈالیں اور سبز دھنیا ڈال دیں۔