پیدائش میں تاخیر سے بچے کی ہلاکت، عدالت نے انکوائری کا حکم دے دیا

جمعرات 29 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی مقامی عدالت نے بچے کی پیدائش میں تاخیر پر متعلقہ پرائیویٹ اسپتال کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسپتال پہنچنے کے باوجود بچے کی بس میں پیدائش، اصل معاملہ کیا رہا؟

ڈیلیوری کے دوران غفلت برتنے سے بچے کی ہلاکت کے خلاف درخواست کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع شرقی کے روبرو پیش ہوئی۔

عدالت کی جانب سے درخواست پر پرائیویٹ انکوائری کروانے کا حکم دے دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی پرائیویٹ انکوائری کی سربراہی کریں گے۔

عدالت نے درخواست گزار کو اپنے تمام گواہوں کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرنے اور تمام گواہوں کو مجسٹریٹ کے پاس 4 جون کو اپنے بیان قلمبند کروانے کی ہدایت کردی۔

شہری کی جانب سے پٹیل اسپتال کے خلاف 10 کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا اور مؤقف اپنایا گیا کہ شہری اپنی اہلیہ کو ڈیلیوری کے لیے اسپتال لے کر گیا لیکن 15 گھنٹے تک ڈیلیوری نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیے: کم عمری کی شادی حاملہ خواتین میں موت کا بڑا سبب قرار

وکیل مدعی ایڈوکیٹ عبد الاحد کے مطابق اسپتال میں رات کے اوقات میں کوئی ڈاکٹر ہی موجود نہیں تھا، بچہ پیدا ہوا تو ماں اور بچے کو  کئی زخم آئے، بچہ 16 دن وینٹیلیٹر پر رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

سندھ ہیلتھ کمیشن کیئر بھی اسپتال اور متعلقہ ڈاکٹر پر جرمانہ کر چکے ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق اس سے قبل 3 بچوں کی پیدائش نارمل ہوئی تھی جبکہ اس بار اسپتال انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے بچے کی حالت خراب ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مونٹریال ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کی ٹکر سے گراؤنڈ ورکر ہلاک

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات

ہیری اور میگھن کی اچانک برطانیہ واپسی، کیا شاہی خاندان میں کچھ نیا ہونے والا ہے؟

نیپال، چین سرحد پر تباہ کن سیلاب، 165 سے زائد ہلاکتیں، سینکڑوں لاپتا

امریکا کا چینی ہیکنگ نیٹ ورک کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ، حساس اداروں کو نشانہ بنانے کا انکشاف

ویڈیو

مولانا اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں، اپوزیشن اتحاد نہیں چل پائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ