پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا نیا یونیفارم متعارف کرا دیا گیا ہے، جسے معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے تیار کیا ہے۔ نئے یونیفارم میں جدت، منفرد انداز اور مستقبل کی جانب پیش قدمی کے تصور کو نمایاں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے نئے یونیفارم معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین تیار کریں گے
پی آئی اے کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ انتظار ختم ، ایئرلائن کا نیا یونیفارم پیش کردیا گیا ہے۔ نئے یونیفارم کو ایک تازہ، منفرد اور جدید انداز کی عکاسی قرار دیا گیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ایئرلائن نے گزشتہ ماہ کراچی میں ملک کے معروف فیشن ڈیزائنرز کو نئے یونیفارم تیار کرنے کی دعوت دی تھی۔ پیش کیے گئے ڈیزائنز میں جدت، معیار اور پی آئی اے سمیت پاکستان کے ثقافتی ورثے کو نمایاں کرنے کی صلاحیت کی بنیاد پر حسن شہریار یاسین کے ڈیزائن کا انتخاب کیا گیا۔
The wait is over. Introducing PIA’s new uniform, designed by Hassan Sheheryar Yasin (HSY).
A fresh expression of style, a distinctive new look, and a vision that moves us forward.
#PIA #HSY #PIANewLook #NewJourneyNewLook #PIANewUniform #FlyingForward #everyone #followers #trending #cabincrewlook #PakistanInternationalAirlines #NewEra
— PIA (@Official_PIA) October 22, 2026
نئے یونیفارم کی باقاعدہ رونمائی 31 اکتوبر کو لندن سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کے نئے بوئنگ 787 طیارے کی پہلی پرواز کے موقع پر ہوگی۔ اس پرواز میں عملہ نئے یونیفارم پہن کر مسافروں کا استقبال کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری مکمل، نئی انتظامیہ کا روڈ میپ کیا ہے؟
پی آئی اے انتظامیہ مسافروں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے بھی مختلف تبدیلیاں کر رہی ہے، جن میں جدید سہولتوں سے آراستہ طیاروں کی شمولیت، موجودہ طیاروں کی نشستوں اور کیبن میں بہتری، عملے کے لیے نئے انتظامات اور کھانے کے مینو میں تبدیلیاں شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق نئے یونیفارم ایئرلائن میں تبدیلی اور جدت کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔









