کیا بلیاں بو سونگھ کر مالک اور اجنبی میں فرق کرسکتی ہیں؟

جمعہ 30 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پالتو بلیاں اپنے مالک اور اجنبی کی بو کے درمیان فرق کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں بلیوں پر مائیکرو چپ لازمی قرار، خلاف ورزی کرنیوالے مالک پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے مطالعے سے پتا چلا ہے کہ بلیوں نے اپنے مالک کی خوشبو والی ٹیوبز کے مقابلے میں نامعلوم افراد کی بو والی ٹیوبز سونگھنے میں کافی زیادہ وقت صرف کیا۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس سے پتا چلتا ہے کہ بلیاں بو کی بنیاد پر مانوس اور ناواقف انسانوں میں تفریق کر سکتی ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ مخصوص لوگوں کی شناخت کر سکتی ہیں یا نہیں۔

بلیوں کو دوسری بلیوں کی شناخت اور ان کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی سونگھنے کی شدید حس کا استعمال کرنے کے لیے جانا جاتا ہے لیکن محققین نے ابھی تک اس بات کا مطالعہ نہیں کیا تھا کہ آیا وہ اسے لوگوں کے درمیان فرق کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتی ہیں۔

بلیوں کے ذریعے انسانی شناخت کے پچھلے مطالعات سے پتا چلتا ہے کہ وہ آوازوں کے درمیان فرق کرلیتی ہیں۔ کھانا تلاش کرنے کے لیے کسی کی نگاہیں پڑھ لیتی ہیں اور کسی شخص کی جذباتی حالت کے مطابق اپنے رویے کو تبدیل کر سکتی ہیں۔ لوگوں کی جذباتی حالت وہ ان کی بو سے پہچانتی ہیں۔

مزید پڑھیے: آپ کے لیے پالتو جانوروں کے جذبات، تکالیف سمجھنا اب ممکن، مگر کیسے؟

محققین نے 30 بلیوں کے سامنے پلاسٹک کی ٹیوبز رکھیں جن میں رکھے میٹریل پر یا تو ان کے مالک کی بو تھی یا ایک ان کے مالک کی ہی جنس والے فرد کی بو تھی یا جس پر کسی انسان کی بو نہیں تھی۔

اس میٹریل کو بغل کے نیچے، کان کے پیچھے اور مالک یا اجنبی کی انگلیوں کے درمیان رگڑا گیا تھا۔

محققین نے کہا کہ بلیوں نے اپنے مالک یا خالی ٹیوب کے مقابلے میں نامعلوم افراد کی بدبو سونگھنے میں نمایاں طور پر زیادہ وقت صرف کیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ واقف اور ناواقف لوگوں کی بو میں فرق کر سکتی ہیں۔

کسی نامعلوم محرک کو زیادہ دیر تک سونگھنے والی بات بلیوں میں پہلے بھی دیکھی گئی ہے، بلی کے چھوٹے بچے اپنی ماؤں کے مقابلے میں نامعلوم مادہ بلیوں کو زیادہ دیر تک سونگھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سنگاپور میں بلی کیوں نہیں پال سکتے؟

تاہم محققین نے واضح کیا کہ یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ بلیاں اپنے مالک جیسے مخصوص لوگوں کی شناخت کر سکتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے یہ بات ابھی مزید تحقیق کی طالب ہے کہ آیا بلیاں کسی مخصوص شخص کو اس کی بو سے پہچان سکتی ہیں یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ