شمالی وزیرستان؛ فائرنگ کے تبادلے میں 6 فوجی جوان شہید جبکہ 3 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

جمعرات 4 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ضلع دردونی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں 6 فوجی جوان شہید اور 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ دو دہشتگرد زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں نے دردونی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 6 جوان شہید ہوئے. شہادت پانے والوں میں حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال، سپاہی نذیر خان، سپاہی حضرت بلال، سپاہی سید رجب حسین اور سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔

’سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی فائرنگ کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور دو دہشتگرد زخمی ہوئے۔‘

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاک فوج  کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

جی ڈی پی 3 فیصد بڑھتی ہے مگر سیلاب 9 فیصد نقصان کرتا ہے، سیاست اس پر ہونی چاہیے، مصدق ملک

ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟

شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر کوئی بدامنی نہیں ہوئی، بنگلہ دیشی مشیر داخلہ کا دعویٰ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ