پاکستانی پارلیمانی وفد کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات،بھارت کیخلاف پاکستان کا مقدمہ پیش کر دیا

بدھ 4 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیو یارک میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات بھارت کی حالیہ فوجی اشتعال انگیزیوں اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی مہم کا حصہ تھی۔

بلاول بھٹو نے وزیراعظم پاکستان کا خط سیکریٹری جنرل کو پیش کیا اور ان کی تحمل، مکالمے اور سفارت کاری پر زور دینے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے 22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے بھارتی الزامات کو بے بنیاد اور قبل از وقت قرار دیا، جن میں کسی شواہد یا تحقیقات کا فقدان ہے۔

بلاول نے کہا کہ بھارت کے یکطرفہ فوجی اقدامات، شہریوں پر حملے، املاک کو نقصان، اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے پُرامن اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو اجاگر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: چاہتے تو بھارت کے 20 جہاز گرا سکتے تھے، لیکن ہم نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 6 جہاز گرائے، بلاول بھٹو

بلاول نے خبردار کیا کہ بھارت خطے میں یکطرفہ طاقت کے استعمال کو ’نیا معمول‘ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، جو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس خطے میں تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ سے فعال کردار ادا کرنے، سندھ طاس معاہدے کی بحالی، اور پاکستان و بھارت کے درمیان جامع مذاکرات بالخصوص مسئلہ کشمیر پر پیش رفت کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔

سیکریٹری جنرل گوتریس نے پاکستان کے جذبہ امن کو سراہا اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی حمایت کا یقین دلایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی