ہماری زندگیوں میں تناؤ کی بہت ساری وجوہات ہیں جیسے کسی وبائی بیماری کا پھیل جانا،افسردہ کرنے والی خبروں کا نہ تھمنے والا سلسلہ ،نہ ختم ہونے والے کاموں کی فہرست یا کام کا تناؤ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کام کی جگہ پر تناؤمثبت اور منفی دونوں طرح کے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔اگر تناؤ کے مثبت پہلو کو بروئے کار لایا جائےتو یہ ایک حوصلہ افزا عنصر بن سکتا ہے۔
ماہرین نے کچھ ایسے طریقے بتائے ہیں جن کی مدد سے ہم کام کی جگہ پر تناؤ کو حوصلہ افزائی میں استعمال کر سکتے ہیں اور بہتر کام کر سکتے ہیں۔
کام کے دوران وقفہ لینا
ماہرین کے مطابق کام کے دوران باقاعدگی سے وقفہ لینا ضروری ہے اس سے آدمی چارج ہو جاتا ہے جس سے تناو کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔
دوسروں کے ساتھ تعاون کرنا
کام کے دوران دوسروں کےساتھ تعاون کرنے سے آپ کو خیالات شیئر کرنے اور تناؤ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
مثبت رہیں
کام کی جگہ پر حالات جیسے بھی ہوں آپ ہمیشہ مثبت رویہ اپنائیں۔مثبت رویہ برقرار رکھنے سے تناؤ سے نمٹا جا سکتا ہے۔
حقیقت پسندانہ اہداف طے کریں
اپنے کام کو آسان بنانے کے لیے ایسےاہداف طے کریں جن کو آپ آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ایسے اہداف آپ کو کامیابی کا احساس دلائیں گے اور آپ کا حوصلہ بڑھے گا۔
ترتیب اور ترجیح
اپنے کام پر فوکس کریں اور اس طرح ترتیب دیں کے آپ ہر کام وقت پر ختم کر لیں۔
رائے لینا
ساتھیوں یا سپر وائزر سے باقاعدہ رائے سے آپ کے کام کی کار کردگی بہتر ہو سکتی ہے۔کارکردگی میں بہتری آپ کا حوصلہ بڑھائے گی۔
ہر فرد کی زندگی کا تناو دوسرے فرد سے مختلف ہوتا ہے جس کی وجہ حالات اور پیشوں کا مختلف ہونا ہے اسی لیے مختلف اداروں اور تنظیموں کو چاہیے کہ وہ اپنے ملازمین کی کمزوریوں کو سمجھیں۔
ملازمین کی کمزوریوں کی نشاندہی ان کے لیےکام کے طریقے کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد گار ثابت ہو گی۔
تنظیموں میں ملازمین کی سماجی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی بھی ان کے ذہنی تناؤ کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو تی ہے۔