وزیرِاعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب پر روانہ، عید الاضحیٰ سعودی ولی عہد کے ہمراہ منائیں گے

جمعرات 5 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم 5 اور 6 جون کو سعودی عرب میں قیام کریں گے اور عیدالاضحیٰ کے دن جدہ میں منائیں گے۔

عید کے روز وزیرِاعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان خصوصی ملاقات متوقع ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت، امتِ مسلمہ کی فلاح و سلامتی، اور علاقائی امن کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کا مثالی سفارتی رد عمل

وزیراعظم شہباز شریف پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں سعودی قیادت کے تعمیری کردار پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی سعودی عرب روانہ ہوا ہے، جو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق اجلاسوں میں شریک ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز سانحہ: سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچوں کو بچانے کی کوششوں سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ہاکی نیشنز کپ 2026: پاکستان انڈر 21 کی بیلاروس کو 1-4 سے شکست، ٹورنامنٹ میں پہلی شاندار فتح

پاک انگلینڈ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو بڑی غلطی ہے، اسپورٹس صحافیوں کا ردعمل

بھارتی جیلوں سے رہائی کے بعد 25 پاکستانی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے

خیبرپختونخوا: امن کمیٹی کے نام پر دہشتگرد سرگرمیاں، جنوبی اضلاع میں شہری عدم تحفظ کا شکار

ویڈیو

پاک انگلینڈ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو بڑی غلطی ہے، اسپورٹس صحافیوں کا ردعمل

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں