پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک لاکھ 24 ہزار کی تاریخی حد عبور کرگیا

بدھ 11 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 24 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ بجٹ تجاویز کے مثبت اثرات کے باعث آج کاروبار کے دوران انڈیکس میں 1985 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار 10 پوائنٹس تک جا پہنچا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 100انڈیکس میں 1100 پوائنٹس کا اضافہ

ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس مختصر وقت کے لیے 1,24,040 کی نئی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔ گزشتہ روز انڈیکس 1,22,024 پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ روز کی کارکردگی

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی بجٹ پیش ہونے سے محض چند گھنٹے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں اور کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخی سطح پر بند ہوا۔ بدھ کو انڈیکس 383 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 122,024 پر بند ہوا، جب کہ کاروبار کے دوران ایک موقع پر یہ 122,611 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا۔

کاروباری دن کے دوران مارکیٹ میں مجموعی طور پر 59 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21.8 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے اضافے کے ساتھ 14,768 ارب روپے ہو گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں