ایران اور اسرائیل کا ایک دوسرے کے جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ

اتوار 15 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے کے جاسوس گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے لیے جاسوسی کرنے کے الزامات میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی انٹیلیجنس یونٹ نے صوبہ البرز میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ جاسوسوں کو گرفتار کیا ہے جن پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شہریوں کی جاسوسی کے لیے اسرائیلی کمپنی کی خدمات؟

حکام کے مطابق دونوں افراد ایک سیف ہاؤس میں چھپے ہوئے تھے اور وہاں دھماکا خیز مواد اور حساس الیکٹرانک آلات تیار کررہے تھے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے اور ان کے اعترافی بیانات جلد منظر عام پر لائے جائیں گے۔

یہ گرفتاریاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب حالیہ ہفتوں میں ایران نے موساد سے منسلک نیٹ ورک کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں تیز کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اسرائیل کی جانب سے صحافیوں کی جاسوسی مہم پکڑ لی، قانونی کارروائی کااعلان

قبل ازیں ایرانی فورسز نے وسطی شہر یزد سے 5 افراد کو اسرائیل کے لیے جاسوسی، حساس مقامات کی تصاویر لینے اور اسرائیلی کمانڈوز کو ایران میں داخل کرنے میں مدد کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

دوسری جانب، اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ تل ابیب میں ایران کے لیے جاسوسی کے شبہے میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان افراد کو اسرائیلی داخلی سیکیورٹی ادارے شاباک (شین بیت) اور پولیس نے ہفتے کے روز حراست میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا مزید اسرائیلی جاسوسوں کی گرفتاری کا دعویٰ

اسرائیل کی جانب سے اس معاملے پر مزید معلومات جاری کرنے پر عدالتی پابندی عائد ہے, تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد عمل میں آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟