محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات کے دوران شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا، جبکہ جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):
سندھ: نگرپارکر 30، مٹھی 27، اسلام کوٹ 14، ڈیپلو 06
کشمیر: گڑھی دوپٹہ 09، مظفر آباد (ایئرپورٹ 06، سٹی 03)
بلوچستان: ژوب 04، بارکھان 02
گلگت بلتستان: اسکردو، بگروٹ 01
خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 01
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ):
جیکب آباد، موہنجو داڑو: 46
تربت، نوکنڈی، دادو: 45
مزید پڑھیں: ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار، محکمہ موسمیات کا انتباہ
بدھ کے روز ملکی موسمی صورتحال
اسلام آباد: موسم گرم اور خشک، دن کے اوقات میں شدید گرمی
پنجاب: بیشتر اضلاع میں گرم اور خشک، میدانی علاقوں میں شدید گرمی
سندھ: جنوبی و مشرقی اضلاع میں شدید گرم، خشک موسم
خیبرپختونخوا: میدانی علاقوں میں شدید گرمی، بالائی و وسطی اضلاع میں گرم اور مرطوب موسم
بلوچستان: گرم اور خشک موسم، بعض جنوبی اضلاع میں شدید گرمی
گلگت بلتستان: خشک موسم، مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان
کشمیر: مطلع جزوی طور پر ابر آلود، چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو شدید گرمی کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز، دھوپ میں احتیاط اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔