ججز ٹرانسفر کیس: سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا، مختصر فیصلہ آج سنایا جائے گا

جمعرات 19 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کے خلاف کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں قائم بینچ نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد اعلان کیا کہ کیس کا مختصر فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ ججز ٹرانسفر کیس میں رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی طرف سے جواب جمع

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل ادریس اشرف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے سیاسی بنیادوں پر تبادلے کیے گئے، جو کہ غیر قانونی ہیں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری کے تقاضوں کے برعکس ان تبادلوں کا کوئی آئینی جواز نہیں۔

عدالت میں اٹارنی جنرل اور سینیئر وکیل منیر اے ملک نے بھی جوابی دلائل پیش کیے۔ تمام وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد بینچ نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس اہم مقدمے کا مختصر فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟