پانی میں بھیگنے کے بعد ہمارے ہاتھ اور پاؤں پر جھریاں کیوں پڑ جاتی ہیں؟

جمعرات 19 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہمارے انگلیوں اور پاؤں کی جلد کا پانی میں بھیگنے کے بعد جھریاں پیدا کرنا ایک انوکھا اور حیران کن عمل ہے جس نے دہائیوں سے سائنسدانوں کو حیرت میں ڈال رکھا ہے۔

بی بی سی پر شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ تحقیق کے مطابق یہ عمل ہمارے جسم کے اعصابی نظام، خاص طور پر سمپیتھیٹک اعصاب کے ذریعے کنٹرول ہوتا ہے، جو خون کی نالیوں کو سکڑنے کا سبب بنتے ہیں اور یہ جھریاں تشکیل پاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: جلد پر جھریاں،وقت سے پہلے کیوں پڑ جاتی ہیں؟

یہ ردعمل صرف ہماری انگلیوں اور پاؤں تک محدود ہے اور چند منٹ پانی میں رہنے کے بعد ہوتا ہے۔ یہ عمل اعصابی سگنلز کے ذریعے خون کی نالیوں کے سکڑنے سے ہوتا ہے، جس سے جلد سوجھ جاتی ہے اور جھریاں بن جاتی ہیں۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ انگلیوں کی جھریاں ہمیں پانی سے گیلے ماحول میں بہتر کارکردگی دکھانے میں مدد دیتی ہیں، مثلاً گیلے ہاتھوں سے چیزوں کو پکڑتے یا پانی میں چلتے ہوئے ان جھریوں سے گرفت مضبوط ہوتی تھی۔ اگر ہم بغیر جھریوں کے گیلی اشیا اٹھائیں تو اس سے ہمیں گرفت قائم رکھنے میں زیادہ توانائی خرچ کرنا ہوگا۔ لیکن ہماری جلد پانی میں ہونے کی وجہ سے ہمارا دماغ اسے جھریاں پیدا کرنے کی پیغام دیتا ہے تاکہ ان سے ہاتھوں اور دوسری اشیا کے درمیان رگڑ پیدا ہو اور یہ گیلی حالت میں چیزوں کو پکڑنے میں مدد دیں۔ تحقیق کے مطابق جھریاں پیدا ہونے کے بعد ہمارے ہاتھ کسی چیز کو پکڑنے میں 12 فیصد کم کوشش خرچ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: چہرے پر بڑھتی جھریاں حل کیا؟

اس کے علاوہ انگلیوں کی جھریاں ہمارے صحت کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرسکتی ہیں۔ جلد کے اس ردعمل میں تبدیلیاں شوگر، سیسٹک فائبروسس، اعصابی چوٹیں اور دل و دماغی صحت کے مسائل جیسے امراض سے منسلک ہیں۔ پانی کی موجودگی میں پیدا ہونے والی ان جھریوں کا مطالعہ ایک سادہ اور غیر مہنگا طریقہ ہے جس کے ذریعے ڈاکٹرز نروس اور خون کی نالیوں کی صحت کا اندازہ لگا سکتے ہیں جو بیماریوں کی تشخیص میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی