جلد پر جھریاں،وقت سے پہلے کیوں پڑ جاتی ہیں؟

منگل 11 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صرف بڑھتی ہوئی عمر ہی جھریوں کا باعث نہیں بنتی،بلکہ جلد کی دیکھ بھال کے ماہرین کے مطابق ایسے 8 عوامل بھی ہیں جو وقت سے پہلے ہی جھریوں کا باعث بنتے ہیں۔

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہماری جلد عام طور پر پتلی،خشک اور کم لچکدار ہوتی جاتی ہے۔

اگر آپ کی جلد پر بھی وقت سے پہلے ہی جھریاں آگئی ہیں تو آپ کے لیے ان جھریوں کی وجوہات سمجھنا بہت ضروری ہیں۔

امراض جلد کے ماہرین نےبڑھتی عمر کے علاوہ 8ایسے عوامل بتائیں ہیں جن کی وجہ سے وقت سے پہلے ہی ہماری جلد پر جھریاں پڑنا شروع ہو جاتی ہیں۔

1۔خشک جلد

خشک جلد پر جھریاں پیدا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہماری جلد خشک ہو جاتی ہے۔ جلد کے خشک ہونے کی وجہ سیبم ہے جو جلد پر قدرتی موئسچرائزر کا کام کرتا ہے۔

لیکن خشک جلد میں سیبم کم پیدا ہوتا ہے۔ اسی لیے جھریوں سے بچنے کے لیے اپنی جلد کو دن میں کم سے کم 2مرتبہ موئسچرائز کریں تا کہ آپ کی جِلد پر نمی برقرار رہے۔

جِلد کو موئسچرائز کرنے سے خشکی بھی دور ہو گی اور عمر سے پہلے جھریاں پڑنے کا امکان بھی کم ہو گا۔

2۔کاسمیٹکس کا بہت زیادہ استعمال

کاسمیٹکس کا بہت زیادہ استعمال آپ کی جِلد کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کی جِلد پر خارش ہو سکتی ہے،آپ کی جِلد کے مسام بند ہو سکتے ہیں اور دیگر منفی اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ کاسمیٹکس کے بہت زیادہ استعمال کی وجہ سے آپ کی جِلد میں کولیجن اور سیبم کی تشکیل کو کم کر دیتے ہیں۔ نتیجتاً عمر سے پہلے جھریاں ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔

3۔غذائیت کی کمی

اگر ہم صحیح غذا کا استعمال نہ کریں تو ہماری جِلد پر مہاسے،دھبےپڑنا شروع ہو جاتے ہیں،جلد خشک ہو جاتی ہےاور جھریاں وقت سے پہلے ہی ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔

جب آپ کی جِلد میں وٹامن کی کمی ہو تو آپ کی جِلد خشک ہونا شروع ہو جاتی ہے یا جِلد پر بہت زیادہ تیل آنا شروع ہو جاتا ہے۔

ہم جو کھاتے ہیں وہ ہمارے چہرے اور جلد دونوں پر نظر آتا ہے۔اسی لیے آپ کو اپنی خوراک میں وٹامن سی،ڈی،بی ،ای اور کے شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

4۔تمباکو نوشی

تمباکو نوشی اکثر جِلد میں خون کی گردش کو کم کر دیتی ہے اور جِلد کی عمر بڑھنے کے عمل کو تیز کر دیتی ہے جس کی وجہ سے جِلد کمزور اور کم لچکدار ہو جاتی ہے اور جھریاں نمودار ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔

5۔دھوپ

جھریوں کی سب سے بڑی وجہ دھوپ ہے۔سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعیں ہماری جِلد کی گہری تہہ تک پہنچ سکتی ہیں۔اس وجہ سے جلِد میں موجود کولیجن کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور جلد اپنی لچک کھو دیتی ہے۔

اسی لیے جب آپ دھوپ میں نکلیں تو موسم کی مناسبت سے سن بلاک کا استعمال کریں۔
چہرے کی جلد کو چھپانے کے لیے ٹوپی کا استعمال کریں،اور اپنے بازوؤں کی جِلد کو بھی کسی کپڑے سے ڈھانپ لیں۔

6۔چہرے پر پڑنے والی شکن

ہمارے چہرے پر پڑنے والی شکن کی وجہ سے چہرے کی جِلد کے خلیات سکڑنا شروع ہو جاتے ہیں جس سے لچک ختم ہو جاتی ہے۔

بہت سے لوگوں میں کسی چیز کو غورسے دیکھنے کا رجحان زیادہ ہوتا ہے جس سے چہرے پر شکن پڑتی ہیں،ہم اپنے اس رویے کو تبدیل کر کے عمر سے پہلے جھریاں پڑنے سے بچ سکتے ہیں۔

7۔تناؤ

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے جسم میں کولیجن بھی کم پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے لیکن کولیجن کے کم پیدا ہونے کی ایک وجہ تناؤ بھی ہے۔ تناؤ کولیجن کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔ چونکہ تناؤ کے ہارمون کورٹیسول ضرورت سے زیادہ کولیجن اور ایلسٹن کو کم کر سکتے ہیں۔

8۔کم نیند لینا

نیند کی کمی سے پی ایچ لیول اور جِلد کی نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، اس وجہ سے ہماری جِلد میں کولیجن بھی کم پیدا ہوتا ہے۔نتیجتاً ہماری جِلد پر جھریاں جلد آنا شروع ہو جاتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی