سینیئر صحافی و تجزیہ کار نصر اللہ ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے کئی لوگ پریس کانفرنس کر کے کہتے ہیں کہ ہماری بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہیں ہو رہی حالانکہ وہ خود ٹیلی فون کر کے کہتے ہیں کہ آج ہماری عمران خان سے ملاقات رکوا دیں۔
نصر اللہ ملک کا کہنا تھا کہ میں یہ الزام نہیں لگا رہا بلکہ ثبوت کے ساتھ بات کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جس وقت چاہیں عمران خان سے مل سکتے ہیں لیکن وہ نہیں ملتے۔
لی امین خود اسٹبلشمنٹ کو کال کر کے کہتا ہے کہ مجھے عمران خان سے نہ ملنے دیا جاۓ اس کی ریکارڈنگ بھی ہے : نصر اللہ ملک pic.twitter.com/Y8AMu2OBWu
— صحرانورد (@Aadiiroy2) June 25, 2025
واضح رہے کہ اس سے قبل بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو مائنس کردیا ہے۔
اس سوال کے جواب میں کہ خیبرپختونخوا کے اراکین اسمبلی کہتے ہیں کہ علی امین گنڈا پور بہت طاقت ور ہے ہم انہیں ناں نہیں کہہ سکتے جس پر علیمہ خان نے کہا کہ اگر بوجھ نہیں اٹھاسکتے تو گھر جائیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جو مائنس بانی پی ٹی آئی کی باتیں کر رہے ہیں انہیں عقل نہیں ہے۔