فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صلاحیتوں کے ہم ہی نہیں امریکا بھی معترف ہے، وزیراعظم شہبازشریف

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے بجٹ پر بھرپور محنت پر وزیر خزانہ اور ان کی پوری ٹیم قابلِ تحسین ہے، انہوں نے بجٹ کی منظوری کے عمل میں حکومت، اتحادی جماعتوں اور نائب وزیراعظم کی سنجیدہ کاوشوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس بار قومی اسمبلی میں حکومتی ارکان کی تعداد اطمینان بخش ہے اور تمام ارکان بجٹ کی منظوری کے لیے بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بجٹ کی تیاری اور منظوری میں فعال کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں کمی کے جامع پیکج کا جلد اعلان کیا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

بین الاقوامی امور پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے پاکستان کا کھلے دل سے شکریہ ادا کیا اور ہماری عسکری، سیاسی اور عوامی حمایت کی جو پذیرائی ملی، اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

وزیراعظم نے مزید بتایا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے استنبول میں ایرانی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات کی، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کے نہ صرف ہم معترف ہیں بلکہ امریکی صدر نے بھی ان کی تعریف کھلے دل سے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ’فتنۃ الخوارج‘ کو مؤثر انداز میں کاری ضرب لگا رہی ہے، جو ملک کے امن و استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے۔

محرم الحرام کی آمد کے تناظر میں وزیراعظم نے تمام شہریوں سے مجالس اور جلوسوں میں امن و بھائی چارے کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کی منظوری کے بعد ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر مزید گامزن کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال میں معیشت کو مزید بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور ترقی کا سفر جاری رکھا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی