آئیڈاہو کے علاقے Canfield Mountain میں جنگلات کی آگ بجھانے گئے 2 فائر فائٹرز کو ایک مسلح شخص نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ چند گھنٹوں بعد حملہ آور کی لاش ایک رائفل کے ساتھ ملی۔
مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا میں فائر فائٹرز کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ہائی پاور رائفل سے نشانہ لگا رہا تھا اور خدشہ ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگا کر پہلے سے منصوبہ بند حملہ کیا گیا۔ ایف بی آئی اور محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی واقعے کی تفتیش میں شامل ہیں، جب کہ گورنر بریڈ لٹل نے اسے فائر فائٹرز پر براہِ راست حملہ قرار دیا ہے۔