ترسیلات زر میں تاریخی اضافہ، سرمایہ کاری میں کمی: وزارتِ خزانہ کی ماہانہ معاشی رپورٹ

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ خزانہ نے رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی پر مشتمل ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں ترسیلاتِ زر، برآمدات، درآمدات، مالی ذخائر، محصولات اور نان ٹیکس آمدن سمیت مختلف اقتصادی اشاریوں میں مثبت رجحانات جبکہ بیرونی سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار میں کمی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2024 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران پاکستان کو ترسیلات زر میں 28.8 فیصد اضافہ حاصل ہوا، جو گزشتہ سال کے 27 ارب ڈالر سے بڑھ کر 35 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ وزارت کے مطابق ترسیلات زر میں اس غیر معمولی اضافے نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو محدود رکھنے میں مدد دی۔

اسی عرصے میں برآمدات سالانہ بنیاد پر بڑھیں، تاہم ماہانہ بنیاد پر کمی دیکھی گئی۔ مئی 2025 میں برآمدات 2.4 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جو مئی 2024 میں 3 ارب ڈالر سے زائد تھیں۔ اس کے برعکس، رواں مالی سال کے دوران درآمدات میں 11.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ، وفاقی حکومت نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی

رپورٹ کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری میں 14.4 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، جسے ماہرین معاشی غیر یقینی صورتحال، شرحِ سود میں اتار چڑھاؤ اور سیاسی عوامل سے جوڑ رہے ہیں۔

رپورٹ بتاتی ہے کہ ایف بی آر کے محصولات میں 25.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ نان ٹیکس آمدنی میں 68.1 فیصد کی غیر معمولی بہتری دیکھی گئی۔ اسی طرح، مالیاتی خسارے میں کمی واقع ہوئی ہے اور پرائمری بیلنس سرپلس میں رہا، جو وزارتِ خزانہ کے مطابق معاشی نظم و ضبط کا مظہر ہے۔

مہنگائی کی شرح میں بھی کچھ حد تک کمی دیکھی گئی، اور رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 4.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: آؤٹ لک رپورٹ: مہنگائی 21 سے 22 فیصد کے درمیان رہے گی

صنعتی شعبے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار (LSM) میں 1.52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے صنعتی ترقی میں سست روی ظاہر ہوتی ہے۔

شرحِ سود سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پالیسی ریٹ 20.5 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ گیا ہے، جو کاروباری لاگت میں کمی اور سرمایہ کاری میں بہتری کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

البتہ روپے کی قدر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 5 روپے 3 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس کے اثرات درآمدی قیمتوں اور مہنگائی پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق حکومت معیشت کے استحکام، پائیدار ترقی، اور مالی نظم و ضبط کے لیے جامع اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، اور آئندہ مہینوں میں اقتصادی سرگرمیوں میں مزید بہتری کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی