جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل، مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا گیا

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا ہے۔ اب اس طبی ادارے کو ’مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز‘ کہا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی حالت تسلی بخش قرار دیدی

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ادارہ دراصل جناح اسپتال لاہور کے سامنے تعمیر کیے جانے والے جناح ٹراما سینٹر منصوبے کی اپ گریڈ شکل ہے، جس کا آغاز سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت میں 4 سال قبل کیا گیا تھا۔

بعد ازاں نگران حکومت کے دور میں اس منصوبے کو بدل کر امراض قلب کی ایک جدید علاج گاہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اور اس کا نام ’جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی‘ رکھا گیا تھا۔

تاہم اب پنجاب کی موجودہ حکومت نے اس ادارے کو وزیراعلیٰ مریم نواز سے منسوب کرتے ہوئے اس کا نیا نام ’مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز‘ رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں چند کروڑ بچانے کی خاطر 5 ادبی و علمی اداروں کے خاتمے کا منصوبہ

حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ قدم مریم نواز کی صحت کے شعبے میں خدمات کے اعتراف کے طور پر اٹھایا گیا ہے، جبکہ ناقدین اس فیصلے کو ایک تاریخی شخصیت قائداعظم محمد علی جناح کے نام کی جگہ ایک سیاسی شخصیت کے نام سے جوڑنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp