شمالی وزیرستان حملہ: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زخمی اہلکاروں کی عیادت

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کرکے گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 13 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 14 خوارج ہلاک

وزیر اعلیٰ نے اسپتال میں زیر علاج زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی فرداً فرداً عیادت اور انہیں گلدستے پیش کیے۔ انہوں نے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ نے دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

اس موقعے پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے شہیدوں اور غازیوں نے انتہائی جوانمردی سے خودکش حملے کو ناکام بنایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں امن کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے: بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنے والے پاک فوج کے میجر معیز عباس جنوبی وزیرستان میں شہید

 انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور عوام کے حوصلے بلند ہیں اور اس جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

بھرپور پیکج کا اعلان

وزیر اعلیٰ نے دھماکے کے زخمیوں اور شہدا کے ورثا کو صوبائی حکومت کی طرف سے بھر پور پیکج دینے کا اعلان۔

مشیر برائے اطلاعات،  چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بھی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ہمراہ تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے