گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے 300 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کیا ہے جن میں سے اکثر افراد امدادی سامان اور خوراک حاصل کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 118 فلسطینی جاں بحق اور 581 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے کم از کم 73 افراد صبح سے جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 33 امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا حملہ، اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
الجزیرہ کے مطابق یہ افراد اسرائیلی اور امریکا کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) نامی متنازع تنظیم کے امدادی مراکز پر حملے میں شہید کیے گئے۔
سرکاری میڈیا آفس کے بیان کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ان حملوں کا ہدف عام شہری خصوصاً خوراک لینے کے لیے جمع ہونے والے فلسطینی تھے۔
یہ بھی پڑھیے: غزہ میں اسرائیلی حملے، مزید 72 فلسطینی شہید، کھانے کے منتظر شہری بھی نشانہ بنے
دوسری طرف غزہ کے علاقے جبال المویسی میں ایک خیمہ پر حملہ ہوا جس میں 13 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ غزہ شہر کے مغرب میں پناہ گزین لوگوں کو پناہ دینے والے مصطفیٰ حافظ اسکول پر ہونے والے حملے میں 16 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔