غزہ میں اسرائیلی حملے، مزید 72 فلسطینی شہید، کھانے کے منتظر شہری بھی نشانہ بنے

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملوں میں 72 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں متعدد وہ افراد بھی شامل ہیں جو کھانے اور امداد کے حصول کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے۔ غزہ کی پہلے سے تباہ حال انسانی صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے۔

معروف ٹیلی ویژن چینل ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کو علی الصبح سے غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملے کیے گئے، جن میں غزہ شہر اور شمالی علاقوں میں 47 افراد شہید ہوئے۔ الزیتون، الصبرہ اور الزاویہ مارکیٹ کے رہائشی علاقوں کو شدید نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے غزہ میں ایک ہفتے کے اندر جنگ بندی متوقع ہے،ٹرمپ کا دعویٰ

الجزیرہ کے نمائندے معاذ الکحلوت نے الاہلی اسپتال سے رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ اسپتال زخمیوں سے بھر گیا ہے، بچوں سمیت درجنوں زخمی زمین پر لیٹے ہیں کیونکہ بیڈز اور طبی سہولیات دستیاب نہیں۔

غذائی امداد کے مراکز پر فائرنگ، 580 سے زائد ہلاکتیں

شہداء میں کم از کم 5 افراد وہ بھی شامل ہیں جو جنوبی غزہ کے رفح میں قائم متنازعہ غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کے خوراک تقسیم مراکز کے قریب موجود تھے۔

غزہ میڈیا آفس کے مطابق، مئی کے آخر میں GHF کے امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ انتظام کے تحت امداد کی محدود تقسیم کے بعد سے، ان مراکز کے قریب 580 سے زائد فلسطینی شہید اور 4,000 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی اخبار ہارٹز نے نامعلوم اسرائیلی فوجیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہیں بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے غیر مسلح شہریوں پر فائرنگ کے احکامات دیے گئے۔

بین الاقوامی مذمت اور قانونی سوالات

بین الاقوامی انسانی حقوق کے وکیل جیوفری نائس نے اپنی گفتگو میں کہا ’ یہ انتہائی ناقابلِ فہم بات ہے کہ ایک تنظیم جو امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، اس کے ساتھ کام کرنے والے لوگ ہی سینکڑوں افراد کو گولی مار کر ہلاک کر رہے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے اسرائیل اور امریکا کے درمیان 2 ہفتوں میں غزہ جنگ کے خاتمے پر اتفاق، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

جیوفری نائس سابقہ یوگوسلاویہ کے خلاف قائم بین الاقوامی فوجداری ٹریبونل میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزید خطرات: پمفلٹس کے بعد بمباری

اسرائیلی فوج مشرقی غزہ شہر میں پمفلٹس گرا رہی ہے جن میں شہریوں کو جنوب منتقل ہونے کی ہدایت دی جا رہی ہے، تاہم اکثر ان ہدایات کے بعد شدید بمباری دیکھنے میں آتی ہے، جس سے شہری ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی برادری پر دباؤ

ان واقعات کے بعد دنیا بھر سے جنگ بندی اور آزادانہ تحقیقات کے مطالبات میں تیزی آئی ہے، جب کہ امریکی قیادت اسرائیلی حکومت سے ممکنہ جنگ بندی پر بات چیت کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

عوام کا صبر جواب دے گیا، شہریوں نے کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب وی آئی پی پروٹوکول توڑ دیا

آبی تنازع: بنگلہ دیش کا مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کا اعلان

اسلام قبول کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم، آئینی عدالت میں اہم ریمارکس

بہاولپور پلازہ تنازع کیس: وکیل کی فیس واپسی اور ’ڈن بیسز ریلیف‘ پر اہم عدالتی فیصلہ

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی