پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون میں اہم پیشرفت، 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

جمعہ 4 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، آذربائیجان نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

سرکاری اعلامیے کے مطابق (پی ٹی وی) کے مطابق پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں، معاہدے پر دستخط وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی موجودگی میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائل جباروف نے کیے۔ معاہدے کی تقریب میں پاکستانی وفد بھی شریک تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور آذری صدر الہام علیوف کی خانکندی میں خوشگوار اور نتیجہ خیز ملاقات کے بعد معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ حتمی اور تفصیلی معاہدہ آذری صدر کے آئندہ دورہ پاکستان کے دوران مکمل کیا جائے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ معاشی روابط کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے، اور وہ اس اہم پیش رفت پر صدر الہام علیوف کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ معاشی روابط کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آذربائیجان تعلقات مضبوط بنانے کے لیے مفید بات چیت کا منتظر ہوں، وزیراعظم شہباز شریف

اس موقع پر وزیراعظم نے آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر الہام علیوف کو مبارکباد بھی پیش کی۔

حکام کے مطابق، اس معاہدے سے نہ صرف دونوں ممالک کے معاشی تعلقات میں نئی روح پھونکی جائے گی بلکہ توانائی، تجارت، اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو بھی تقویت ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟