جاپان میں فروخت ہونے والی آئس کریم کی قیمت 19 لاکھ روپے: خاصیت کیا ہے؟

اتوار 7 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 جاپان میں دنیا کی سب سے مہنگی آئس کریم لوگوں کو فروخت کی جا رہی ہے جس کی قیمت 6700 امریکی ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں 19 لاکھ روپے کی رقم بنتی ہے۔

جاپان میں’بیاکویا سیلاٹی‘ نامی دکان پر یہ آئس کریم بنائی جاتی ہے جس میں دودھ، پنیر، انڈے کی زردی سمیت دیگر اشیا شامل کی جاتی ہیں۔

آئس کریم تیار کرنے کے بعد اس پر میگیانو پنیر ڈالا جاتا ہے اور اس کو کھانے کے لیے ہاتھ سے بنایا گیا چمچ بھی فراہم کیا جاتا ہے اور اسے آئس کریم کے ساتھ ایک سیاہ ڈبے میں رکھا جاتا ہے۔

یہ چمچ بھی جاپانی کاریگر نے بنایا ہے جو نسل درنسل اپنے کام کو آگے بڑھارہے ہیں۔ یہ ماہر جاپانی مندر اور عبادت گاہوں میں تزئین و آرائش کا کام کرتے ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ جاپان میں ایک ایسا شہر بھی ہے جسے آئس کریم کا دارالحکومت کہا جاتا ہے۔ جاپانی شہر کانازاوا کی خاصیت یہ  ہے کہ یہاں آئس کریم پگھلتی نہیں اسی بنیاد پر اس شہر کو آئس کریم کا دارالحکومت کہا جاتا ہے۔

آپ بھی کبھی اس شہر کا رخ کریں تو یہاں آکر آئس کریم کے ہزاروں ذائقوں سے لطف اندوز ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟