پاکستانی فلمی صنعت نے 2025 کے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فلم فیسٹیول میں نمایاں کامیابی حاصل کی، جہاں فلم ’دیمک‘ نے بہترین ایڈیٹنگ ایوارڈ اور فلم ’نایاب‘ نے اسپیشل جیوری ایوارڈ اپنے نام کیا۔
5 روزہ بین الاقوامی فیسٹیول میں فلم ’دیمک‘ کے ہدایت کار رفیق راشدی اور اداکارہ سونیا حسین نے ایڈیٹنگ ایوارڈ وصول کیا، جبکہ ’نایاب‘ کے ہدایت کار عمیر ناصر علی اور اداکار اسامہ خان نے جیوری ایوارڈ حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: رنگ فلم فیسٹیول، امریکا میں پاکستانی فلم میکرز کا عالمی ایوارڈ میلہ
فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں میں چیئرمین، فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن شہزاد رفیق ، ڈسٹریبیوٹرندیم مانڈوی والا وزیر مملکت برائے تعلیم وجہیہ قمر،ڈائریکٹر جنرل، ڈی ای ایم پی ثمینہ فرزین، عمیر ناصر علی، رومینہ عمیر، اسامہ خان اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
فلم ’دیمک‘ میں فیصل قریشی، سونیا حسین اور ثمینہ پیرزادہ نے مرکزی کردار نبھائے، جبکہ ’نایاب‘ میں یمنیٰ زیدی اور اسامہ خان کی پرفارمنس کو خوب سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فلم نایاب نے 2 بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیے
یہ اعزازات نہ صرف پاکستانی سینما کی فنی مہارت کا اعتراف ہیں بلکہ عالمی سطح پر اس کی بڑھتی ہوئی پذیرائی کا ثبوت بھی ہیں۔