3 سیمنٹ ساز ادارے بھی پی آئی اے کی خریداری کی دوڑ میں شامل

بدھ 9 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے عمل میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نجکاری کمیشن کے بورڈ نے 4 مقامی کمپنیوں کو ادارے کی خریداری کے لیے بولی میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے، جن میں سے 3 کمپنیاں سیمنٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ وزیرِ اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جبکہ دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کے لیے مشترکہ سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی نجکاری،اس بار کم سے کم بولی کیا ہوگی؟

نجکاری کمیشن کے مطابق جن 4 فریقوں کو پی آئی اے کی خریداری کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے، ان میں لکی سیمنٹ، حب پاور ہولڈنگز، کوہاٹ سیمنٹ اور میٹرو وینچرز شامل ہیں۔

دیگر اہل قرار پانے والوں میں عارف حبیب کارپوریشن، فاطمہ فرٹیلائزر، سٹی اسکولز پرائیویٹ لمیٹڈ اور لیک سٹی ہولڈنگز شامل ہیں، فوجی فرٹیلائزر کمپنی اور ایئر بلیو کو بھی بولی کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ: آئینی بینچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا

کمیشن کے مطابق اب یہ کمپنیاں خریداری کے حوالے سے جانچ پڑتال کے مرحلے میں داخل ہوں گی جو نجکاری کے شفاف عمل کا اہم حصہ ہے۔

حکومت 51 سے 100 فیصد شیئرز کے ساتھ پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول فروخت کرنے کی خواہش رکھتی ہے، مشیر برائے نجکاری محمد علی کے مطابق بولی کا عمل 2025 کی آخری سہ ماہی یعنی اکتوبر تا دسمبر میں متوقع ہے۔

روزویلٹ ہوٹل کا مستقبل

کابینہ کمیٹی نے نجکاری کمیشن کی تجویز پر روزویلٹ ہوٹل کو مشترکہ سرمایہ کاری کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ماڈل سب سے زیادہ مالی فائدہ فراہم کرنے والا قرار دیا گیا ہے، جس کے تحت حکومت ہوٹل کی زمین بطور سرمایہ شامل کرے گی۔

روزویلٹ ہوٹل کی زمین اور 32 منزلہ عمارت کو مکمل صلاحیت کے ساتھ قیمت کا حصہ بنایا جائے گا، اور پارٹنر کمپنی ابتدائی طور پر 2 اقساط میں رقم جمع کروائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی، سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط

دنیا کے عجائب گھروں میں ہونے والی 10 بڑی چوریاں

کراچی سمیت سندھ میں خسرہ کے کیسز میں خطرناک اضافہ، 57 اموات اور 4,200 متاثر

شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن، اے این پی نے حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا

شہباز شریف کی وطن واپسی: آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کا معاملہ آخری مراحل میں داخل

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی