عمران خان اداروں کو بدنام کرنے کی ہر حد عبور کر چکا، مزید برداشت نہیں کریں گے: آصف زرداری

اتوار 7 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کو بدنام کرنے کی ہر حد کو عبور کرچکا ہے جسے اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں سابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش نے ایک شخص کا حقیقی چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔ بس بہت ہوگیا، غیرملکی ایجنٹ کی گزشتہ روز کی تقریر سننے کے بعد کوئی محب وطن اس کی پیروی کرنے کا اب سوچ بھی نہیں سکتا۔

آصف زرداری نے کہا کہ ایک شخص میرے آباؤاجداد، میرے بچوں اور میرے ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہے جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے۔ یہ وہ ملک ہے جہاں ہم سب نے دفن ہونا ہے، ہم ایک شخص کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہماری اقدار اور ہمارے ملک کے ساتھ کھلواڑ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ میجر جنرل فیصل سمیت پاک فوج کے بہادر اور مایہ ناز افسران پر الزامات دراصل اس ادارے پر حملہ ہے کہ جس کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ایک شخص جھوٹ اور دھوکے سے اپنے معصوم کارکنوں کو بے وقوف بنارہا ہے، میں اس شخص کا زوال دیکھ رہا ہوں۔

عمران خان نے ہفتے کے روز اپنے خطاب میں کیا کہا تھا؟

واضح رہے کہ ہفتے کے روز چیف جسٹس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے دو مرتبہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی جس کے پیچھے میجر جنرل فیصل نصیر تھا۔ اعظم سواتی پر تشدد اور ارشد شریف کے قتل کے پیچھے بھی یہی شخص تھا۔ بلاول کے کہنے پر جنرل باجوہ نے آئی ایس آئی کا کراچی میں سیکٹر کمانڈر تبدیل کیا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ میں چیف جسٹس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکلنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ یہ سیاست نہیں ہو رہی بلکہ جہاد ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ