تیسرا ٹیسٹ: دوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ کیخلاف بھارت کے 3 وکٹوں پر 145 رنز

جمعہ 11 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارتی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لیے۔

لارڈز میں کھیلے جانے والے اس میچ کے دوسرے روز انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے عوض 251 رنز کے اسکور پر بیٹنگ کا دوبارہ آغاز کیا تھا اور پوری ٹیم 387 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

جواب میں بھارت نے دوسرے روز کے اختتام تک 145 رنز بنا لیے اور اس کے 3 وکٹیں گر گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: تیسرا ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر انگلینڈ کے 4 وکٹوں پر 251 رنز، جو روٹ کی شاندار بیٹنگ

بھارت کی طرف سے کناور لوکیش راہول 113 بالز پر 53 رنز جبکہ ریشاب پنٹ 33 بالز پر 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

گزشتہ روز لارڈز کے میدان میں کھیلے جانے والے اس میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

انگلینڈ کی طرف سے جو روٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور وہ 99 رنز بناکر کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں ان کے ساتھ کپتان بین اسٹوکس 39 ناقابل شکست رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

قبل ازیں اوپنرز زیک کرالی اور بین ڈکٹ نے بالترتیب 18 اور 23 رنز بنائے اور دونوں ہی کمار ریڈی کی گیندوں پر وکٹ کیپر رشب پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیے: شبمن گل کی وہ غلطی جو بھارتی کرکٹ بورڈ کو 250 کروڑ روپے کے نقصان سے دوچار کرسکتی ہے؟

اولی پوپ 44 بناکر رویندر جدیجا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے جبکہ ہیری بروک 11 رنز بناکر جسپرت بمراہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں نے اب تک ایک ایک ٹیسٹ جیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp